بندہ بہت ہوشیار ہے

2011میں جب اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے انہیں میاں نواز شریف اور آصف زرداری کا متبادل بنانےکا فیصلہ کیا تو آغاز لاہور کے مینار پاکستان اور پنڈی کےمشہور زمانہ جلسوں سے کیا گیا۔ ملک کے بڑے بڑے اہل سرمایہ کو کہا گیا کہ وہ نوٹ نچھاور کریں۔ میڈیا کو بھی ہدایات جاری ہوئیں کہ انہیں مسیحا ثابت کریں۔ لیکن آپ حیران ہوں گے کہ آصف علی زرداری صاحب بھی اپنی مرضی سے پیسے اور دیگر حوالوں سے پنجاب میں ان کے جلسوں کو سپورٹ کررہے تھے ۔ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ انہوں نے اپنے دوستوں سے ان جلسوں کے لئے پیسے دلوائے اور سرکاری سپورٹ بھی فراہم کی ۔ زرداری صاحب کا تجزیہ تھا کہ وہ بھی چونکہ دائیں بازو کے لیڈر ہیں اور مسلم لیگ (ن) بھی دائیں بازو کی جماعت ہے ، اس لئے یہاں وہ مسلم لیگ (ن) کے ووٹ کاٹیں گے لیکن وقت آنے پر انہوں نے پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کا نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کا جنازہ نکال دیا۔ یہ ہے زرداری صاحب کی ہوشیاری اور سیاسی بصیرت ۔ اسی لئے میںکہتا ہوںکہ اصل ہوشیار زرداری نہیں بلکہ بندہ زرداری سےکئی گنا زیادہ چالاک اور ہوشیار ہے۔

اسی طرح انہوں نے میاں نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو لڑانے کی مہم شروع کررکھی تھی ۔ عقلمندی کا تقاضا یہ تھا کہ میاں نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دس سال کی بداعتمادی کو ختم کرتے لیکن وہ ان کی سازش کا شکار ہوئے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنائو بڑھاتے رہے ، جس کی وجہ سے وہ اسٹیبلشمنٹ کی پہلے جاں، پھر جانِ جاں، پھر جانِ جاناں ہو گئے ۔ یوں نوازشریف نہیں بلکہ بندہ بہت چالاک اورہوشیار ہے۔

ورلڈ کپ پوری ٹیم نے جیتالیکن انہوں نے جیت صرف اپنے نام کردی ۔ پھر ورلڈ کپ کو بہت ہوشیاری کے ساتھ ہسپتال کے لئے اور پھر ہسپتال کو سیاست کے لئے استعمال کیا ۔ نواز شریف اور زرداری کے برعکس انہوں نے اپنا پرس رکھا اور نہ اپنا بینک بیلنس ، دورجوانی سے اپنے اردگرد دولت مند رکھے جو ان کی ہر خواہش پوری کرتے۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ بندہ بڑا چالاک ہوشیار ہے ۔

انہیں اندازہ تھا کہ پاکستان میں اصل طاقت اسٹیبلشمنٹ ہے ۔ چنانچہ پہلے دن سے ان حلقوں سے بنا کے رکھی اورجب پرویز مشرف نے ٹیک اوورکیا تو انہوں نے نہ صرف حمایت کی بلکہ ان کی کابینہ میں اپنے بندے بھی شامل کروائے۔تب ہر دوسرے روز ان کےگھر ملاقات کے لئے حاضر ہوتے ۔ ان سے ملاقاتیں کرکے الیکٹ ایبلز کی ڈیمانڈ کرتے رہے ۔ ریفرنڈم میں ان کے لئے ووٹ بھی مانگے لیکن جب اقتدار کا ہما ان کی بجائے چوہدریوں کے سر بٹھانے کا فیصلہ ہوا تو وہ ناراض ہوئے تاہم مشتعل پھر بھی نہیں ہوئے کیونکہ بندہ بہت چالاک اور ہوشیار ہے۔

وہ مشرف کے مخالف نظر آرہے تھے لیکن ڈیپ اسٹیٹ کے ساتھ معاملہ درست رکھا۔مشرف کے خلاف بیانات پر لوگ سمجھ رہے تھے کہ وہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے لیکن درون خانہ وہ ڈیپ اسٹیٹ ہی کے کارندے تھے ۔ تب جب میں کسی کے سامنے اس رائے کااظہار کرتاکہ وہ ڈیپ اسٹیٹ کے بندے ہیں تو لوگ مجھے احمق اور بے وقوف سمجھتے ۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ سادہ نہیں بلکہ بندہ بہت چالاک اور ہوشیار ہے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت میں وہ عوام کے سامنے اسٹیٹس کو کو ختم کرنے کا نعرہ لگارہے تھے لیکن اس وقت کے اپنے سرپرستوں کے حکم پر انہوں نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کواپنا نمبرٹو بنایا اور یہ سوال نہیں اٹھایا کہ یہ تو روایتی سیاستدان ہیں۔ان کے ایک طرف علیم خان، دوسری طرف جہانگیر ترین، تیسری طرف اعظم سواتی اور چوتھی طرف شاہ محمودقریشی بیٹھے رہے لیکن پھر بھی نوجوانوںکو اپنا گرویدہ بنائے رکھا اور ان کو اس غلط فہمی کا شکار رکھا کہ اقتدار میں آکر وہ اسٹیٹس کو توڑیں گے اورکرپشن ختم کریں گے ۔ نوجوان ان کو انقلاب کا نقیب سمجھتے رہےکیونکہ بندہ سادہ نہیں بلکہ کمال کی حد تک چالاک اور ہوشیار ہے۔

مولانا طارق جمیل اور پروفیسر رفیق اختر وغیرہ کے سامنے وہ ایک قسم کے انسان ہیں ۔ اعظم خان ،زلفی ، زیدی، واوڈا، صلو اور گل وغیرہ کے سامنے وہ دوسری طرح کے انسان ہیں۔ اسد عمر،شاہ محمود اوردیگر وزرا کے سامنے وہ ایک اور طرح کے انسان ہیں جبکہ پبلک کے سامنے ایک اور طرح کے ۔ جاویدہاشمی جیسا انقلابی ہویا جہانگیر ترین جیسا رائٹ ہینڈ، وہ معمولی گستاخی کریں تو ان کا بلڈ پریشرہائی ہوجاتا ہے اور ان کو پرے پھینکنے میں دیر نہیں لگاتے ۔ اس کے برعکس جنرل راحیل شریف نے انہیں استعمال کیا ‘پھر انہیں آرام سے گھر جانے کاکہا لیکن ان کا بلڈپریشرہائی نہیں ہوا۔ اپنی ایکسٹینشین کے لئے ان سے لاک ڈائون کرایا اور پھر آرام سے الیکشن کا انتظارکرنے کا کہا تو بھی وہ برہم نہیں ہوئےکیونکہ وہ جانتے تھےکہ کس کے سامنے اپنے بلڈپریشر کو ہائی رکھنا ہے اور کس کے سامنے لو؟

انہیں نواز شریف اور زرداری کی شکل پسند ہے اور نہ ان کا کوئی کام لیکن ان دونوں کی ایک پسند یعنی جسٹس جاوید اقبال کو وہ پیار کرنے لگے ہیں۔ اس پسند کا کچھ مواد قبضے میں لے کر جتنا انہوں نے جاوید اقبال کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا، اتنا ان کے اصل مالک بھی نہیں کرسکے کیونکہ بندہ بڑاچالاک اور ہوشیار ہے ۔

جنرل قمر جاوید باوجوہ ، عمران خان نہیں بلکہ میاں نواز شریف کی چوائس تھے ۔ وہ میاں نواز شریف کے ہر نقش کہن کو مٹانا چاہتے ہیں لیکن میاں صاحب کی اس ایک چوائس کو ملازمت میں توسیع دے ڈالی۔توسیع دیتے وقت نوٹیفیکیشن پر نوٹیفکیشن نکال کر اس معاملے پر انہیں بھی اور عدلیہ کو بھی آزمائش میں ڈالا کیونکہ بندہ حد سے زیادہ چالاک اور ہوشیار ہے ۔

یہ بندہ اتنا سمجھدار اور اتنا ہوشیار ہے کہ باری باری سب کو بے وقوف بنا یا لیکن وہ بے وقوف خود کو بے وقوف سمجھنے کی بجائے ان کو سادہ سمجھ رہے تھے اور بعض بے وقوف تو آج بھی ان کو سیدھا سادہ سمجھ رہے ہیں۔ ہے نا کمال کا چالاک اور سمجھدار؟

موذ ی وائرس سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 96 ہزار 800 سے زائد ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی غیرمتزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت حاصل رہے گی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کمی واقع ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔

شام کے وقت آسمان پرگہرے بادل چھاگئے جس کے بعد رات کو پہلے بوندا باندی اور پھر تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کے شکار لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چینی شہریHaze Fan کو پیر کے روز ان کے گھر سے سادہ کپڑے پہنے سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی ملاقات کےبعد آج وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی ۔

لنکا پریمیئر لیگ( ایل پی ایل) کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ، کولمبو کنگز نے دمبولا وائی کنگ کو 6 وکٹ سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔

بھارتی ٹینس کی سپر اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے جمعہ کو اپنے انسٹا گرام ہینڈلر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے بی پی ) نے ترقی پذیر ممالک کےلیے کورونا ویکسین کی خریداری کےلیے 9 ارب ڈالرز مختص کردیے ہیں ۔

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کے۔الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 205 رنز سے شکست دے دی ۔ 405 رنز کے تعاقب میں بلوچستان 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ملکہ کوہسار مری اور گرد و نواح میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جسکے بعد برف باری دیکھنے کیلیے سیاح امڈ آئے ہیں۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی استعفوں کےمعاملے پر کلیئر ہے۔

گورنر سندھ نے ملک اور خصوصی طور پر صوبہ سندھ کے لئے پیشہ وارانہ خدمات پر کمانڈر جنرل ہمایوں عزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *