Category: کالمز

  • تکبر کا انجام

    تکبر کا انجام

    سادہ لوح لوگ پاکستانی ، عمران خان کو سیدھا سادہ سیاستدان سمجھتے تھے لیکن 1996میں میری یہ رائے بنی کہ وہ پاکستان کے چالاک ترین سیاستدان ہیں۔ایک ایسے سیاستدان جنکے سینےمیںدل نہیں،جوسراپادماغ ہیں،جو سراسرخواہشات ہیں،جودیگرسیاستدانوںکےتین چہروںکےبرعکس چار چہرے لئے پھرتےہیں اور جس کو جو چہرہ دکھانا چاہتے ہیں، دکھا دیتے ہیں۔میری یہ رائے دور طالب…

  • قابلِ احترام بکرا فروش!

    قابلِ احترام بکرا فروش!

    گزشتہ روز میں نے اخبار میں ایک بکرے کی تصویر دیکھی جس کے نیچے لکھا تھا کہ اس بکرے کی قیمت دو لاکھ ہے، بہت جی چاہا کہ اس بکرے کے خصائص پر ایک کالم لکھا جائے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ دولاکھ کا یہ بکرا بیس سیر دودھ صبح اور بیس سیر دودھ شام…

  • خدارا نئے خیالات متعارف کرائیں 

    خدارا نئے خیالات متعارف کرائیں 

    عالم فاضل لوگوں کی بے پناہ تعداد صدیوں سے فطرت انسانی کے کلیدی بھیدوں کا کھوج لگانے میں مصروف رہی ہے۔ حتمی رائے مگر ابھی تک طے نہیں ہوپائی۔ اس کے باوجود مجھ جیسے دیہاڑی دار کالم لکھتے ہوئے ہر موضوع کو ”عقل کل“ والی رعونت کے ساتھ زیر بحث لانے سے باز نہیں رہتے۔…

  • کراچی مئیر کا انتخاب: شکست جمہوریت کو ہوئی

    کراچی مئیر کا انتخاب: شکست جمہوریت کو ہوئی

    کراچی میں میئر کے انتخاب کے موقعہ پر وہی کچھ ہوا جس کی توقع تھی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے تمام تر حربوں کو استعمال کر کے اپنا میئر بنوانے میں کامیاب ہوگئی۔ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار پی پی پی کا میئر بنا ہے۔ ان کے لئے یقینی طور پر یہ خوشی کی بات…

  • چوہدری پرویز الٰہی؟

    چوہدری پرویز الٰہی؟

    ممکن ہے میرا آج کا کالم میرے بہت سے دوستوں کو اچھا نہ لگے، مگر دل کی بات دل میں نہیں رکھنا چاہئے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاست دان چوہدری پرویز الٰہی کی ایک مختصر سی ویڈیو ٹاک سننے کا موقع ملا جو غالباً عدالت میں حاضری کے موقع کی ہے، انہوں نے…

  • واٹ اے کنٹری

    واٹ اے کنٹری

    میں پچھلے دنوں ایک نوجوان لڑکی کی وڈیو دیکھ رہا تھا‘ وہ زمان پارک کے سامنے چیئرمین پی ٹی آئی کے نعرے لگا رہی تھی‘ کسی یوٹیوبر نے اس کا انٹرویو شروع کر دیا۔ یوٹیوبر نے اس سے پوچھا ’’ملک میں پی ٹی آئی ساڑھے تین سال حکمران رہی‘ اس دوران خان صاحب نے کیا…

  • طارق ملک کا استعفیٰ : ایک بری خبر

    طارق ملک کا استعفیٰ : ایک بری خبر

    طارق ملک سے میری چار سے زیادہ ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔ مذکورہ ملاقاتیں بھی محض اتفاقاً اور مشترکہ دوستوں کے ہاں ہوئی تھیں۔ موصوف کا ذکر تاہم محترمہ بے نظیر بھٹو بہت شفقت سے کیا کرتی تھیں۔ ان کی دانست میں طارق ملک نے دورِ حاضر میں ڈیٹا جمع کرنے کی اہمیت کو تخلیقی انداز میں…

  • ٹی وی سکرین کا عیب دار ہوجانا

    ٹی وی سکرین کا عیب دار ہوجانا

    ممتاز ترین امریکی کالم نگار، مصنف اور استاد آرٹ بک والڈ کی شگفتہ تحریروں کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ گزشتہ روز بک والڈ کے کالموں کے اردو تراجم پر مبنی کتاب کا تذکرہ کیا تھا جسے بک کارنر جہلم نے شائع کیا۔ اس کتاب کو پڑھ رہا ہوں اور ہر کالم نظر…

  • ہیرو یا زیرو!

    ہیرو یا زیرو!

    کیا برا زمانہ ہے کہ اب غریب آدمی میں رشوت دینے کی استطاعت بھی نہیں رہی مجھے یاد ہے بھلے وقتوں میں رشوت کا ریٹ ہر پاکستانی کی دسترس میں ہوتا تھا ،لاہور کے اے جی آفس میں کسی کلرک سے کام پڑتا تو اسے یار لوگ عبدالرحمن کے ہوٹل میںلے جاتے جہاں اعلیٰ درجے…

  • خطرے کی گھنٹیاں بجاتے اشاریے

    خطرے کی گھنٹیاں بجاتے اشاریے

    سیاسی طوفان کی زد میں تو ایک سال سے تھے ہی۔ اب ایک سمندری طوفان کی آمد آمد ہے۔ ساحلی بستیاں خالی کروائی جارہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ التجا ہے کہ صرف کراچی ہی نہیں ساری ساحلی بستیوں کو اپنی امان میں رکھ۔ اپنے نائب حضرت انسان کو طوفان کی تباہی سے محفوظ رکھ۔…