روک سکو تو روک لو

پرانے پاکستان میں جی ڈی پی 5 اعشاریہ 8 فیصد تھا۔ نئے پاکستان میں 2019کے دوران ایک اعشاریہ 90فیصد تک گر گیا اور امسال کے لئے منفی صفر اعشاریہ چالیس تک گرنے کا امکان ہے ۔جی ڈی پی کی یہ گرتی ہوئی شرح روز پکار رہی ہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو لیکن کوئی روکنے والا نہیں۔

ورلڈبینک کے مطابق سال رواں کے دوران ہندوستان کی جی ڈی پی گروتھ 5اعشاریہ 40فیصد، سری لنکا کی 3اعشاریہ 30فیصد ، افغانستان کی 2اعشاریہ 50فیصد ، بنگلہ دیش کی ایک اعشاریہ 60فیصد جبکہ وطن عزیز پاکستان کی صفراعشاریہ 50فیصد رہے گا۔ افغانستان کی 2اعشاریہ پچاس فیصد اور عمران خان کے نئے پاکستان کی صفر اعشاریہ پچاس فیصد ۔یہ حالت کردی ہم نے پاکستان کی کہ افغانستان کی جی ڈی پی گروتھ ہم سے بہتر ہوگیا۔ عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق سال رواں کے دوران ہندوستان میں مہنگائی کی شرح 3اعشاریہ 5فیصد، افغانستان میں 3اعشاریہ 8فیصد، بنگلہ دیش میں 5اعشاریہ 5فیصد ، سری لنکا میں 6فیصد جبکہ پاکستان میں 12فیصد رہے گی۔ اس حوالے سے بھی عمران خان نے پاکستان کو افغانستان سے پیچھے دھکیل دیا اور پاکستانی غریب مہنگائی کا رونا رو رو کر التجائیں کررہا ہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو لیکن روکنے والا کوئی نہیں۔

پرانے پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت 116 روپے تھی جبکہ اب نئے پاکستان میں ایک ڈالر کا تبادلہ 160روپے سے ہورہا ہے ۔ڈالر اوپر جاتے ہوئے للکار رہا ہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو جبکہ روپیہ زوال پذیر ہوکر التجائیں کررہا ہے کہ میرے زوال کو روک سکتے ہو تو روک لو۔گردشی قرضہ 2018کے پرانے پاکستان میں 1100ارب تھا۔ 2019میں عمران خان کی حکومت میں 1565ارب روپے ہوگیااور 2020میں 2240ارب روپے تک جا پہنچا۔یہ قرضہ بھی للکار رہا ہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو لیکن کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ حکومت مافیاز کے ہاتھوں میں ہے۔پرانے پاکستان میں 2018کے دوران پاکستانیوں کی فی کس آمدنی 1652ڈالر تھی۔ عمران خان کے نئے پاکستان میں 2019کے دوران کم ہوکر 1455ڈالر اور 2020میں مزید کم ہوکر 1355ڈالر رہ گئی۔ اسی رفتار سے کم ہوتی رہی تو خاکم بدہن ایک وقت آجائے گا کہ یہ پانچ سو ڈالر سے بھی کم ہوجائے گی ۔پاکستانی غریب چیخ رہا ہے کہ اگر روک سکتے ہو تو روک لو لیکن روکنے والا کوئی نہیں کیونکہ حکومتی پالیسیاں پاکستان کے امیر بنارہے ہیں۔

زرداری صاحب کے پرانے پاکستان میں ملکی قرضہ روزانہ پانچ ارب روپے بڑھ رہا تھا۔ نواز شریف کے پرانے پاکستان میں 8ارب روپے بڑھ رہا تھا جبکہ عمران خان کے نئے پاکستان میں روزانہ 20ارب روپے چڑھ رہا ہے ۔ یوں صدائیں بلند ہورہی ہیں کہ روک سکتے ہو تو روک لو لیکن حفیظ شیخ کو کوئی فکر نہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حکومت کرنے کے بعد وہ باہر چلے جائیں گے۔نئے پاکستان میں ایک سال کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 117فیصد، آلو کی قیمت میں 64فیصد ، دال مونگ کی قیمت میں 41فیصد، انڈوں کی قیمت میں 40فیصد اور چینی کی قیمت میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ غریب کی چیخیں نکل رہی ہیں اور وہ پکار رہا ہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو لیکن روکنے والا کوئی نہیں کیونکہ عمران خان کے اردگرد بیٹھے ارب پتی خود بازار کہاں جاتے ہیں۔

ہمیں بتایا گیا تھا کہ عمران خان آئے گا تو چند ماہ کے دوران کروڑوں لوگوں کو نوکریاں دلوائے گا لیکن ان کی حکومت میں پہلے سال بیروزگار نوجوانوں کی تعداد 5اعشاریہ 80ملین ہوگئی جبکہ دوسرے سال بیروزگاروں کی تعداد بڑھ کر 6اعشاریہ 65ملین تک پہنچ گئی۔ بیروزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے اور چیخ چیخ کر چیلنج دے رہی ہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو لیکن کوئی روکنے والا نہیں کیونکہ عمران خان کے لاڈلوں زلفی بخاری وغیرہ کی نوکریاں لگی ہوئی ہیں۔

ہمیں کہا گیا تھا کہ عمران خان آئے گا ۔ اربوں ڈالر جمع کرائے گا ۔ چند ارب ڈالر آئی ایم ایف کے منہ پر مارے گا اور باقی غریبوں پر خرچ کرے گا لیکن عمران خان آیا تو معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے سپرد ہوئی۔ مختصر دورے پر پاکستان آئے ہوئے آئی ایم ایف کے نمائندے وزیرخزانہ بنائے گئے ۔ آئی ایم ایف ہی کے نمائندے کو اسٹیٹ بینک کا گورنر بنایا گیا ۔ آئی ایم ایف ہی اقتصادی پالیسیاں بنارہا ہے اور ہر روز یہی ہماری قومی غیرت کو للکار کر کہہ رہا ہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو لیکن وہ کیوں روکے کیونکہ اقتدار انجوائے کرنے کے بعد تو یہ لوگ واپس امریکہ اور برطانیہ چلےجائیں گے۔

ہمیں بتایا گیا تھا کہ عمران خان آئے گا تو پاکستان جنت بن جائے گا اور باہر کی دنیا سے لوگ روزگار حاصل کرنے کے لئے پاکستان آئیںگے ۔ زلفی بخاری ، شہباز گل، حفیظ شیخ اور اسی طرح کے چند لوگ تو روزگار کے لئے پاکستان آگئے لیکن باقی ہر پروفیشنل اور صاحب سرمایہ پاکستان سے بھاگ رہاہے ۔ ہم پکار رہے ہیں کہ ان قیمتی لوگوں کو جانے سے روک سکتے ہو تو روک لو لیکن روکنے والا کوئی نہیں کیونکہ اس حکومت کو عالی دماغوں کی نہیں بلکہ شہباز گل جیسے زبان درازوں کی ضرورت ہے۔

ہمیں بتایا گیا تھا کہ تبدیلی آتے ہی پی آئی اے کو دوبارہ پاکستان کی نمبرون ایئرلائن بنایا جائے گا لیکن تبدیلی نے آتے ہی پی آئی اے کا جہاز اپنے ہاتھوں تباہ کر ڈالا۔ ہمارے پائلٹس جنہوں نے امارات ایئرلائن کے پائلٹوں کی تربیت کی تھی، پوری دنیا میں بدنام کردئیے گئے ۔ آج ہمارے جہاز یورپ نہیں جاسکتے ۔ یوں ہر کوئی پکار رہا ہے کہ یورپ کو اس طرح کے فیصلوں سے روک سکتے ہو تو روک لو لیکن کسی کو فکر نہیں کیونکہ وزیراعظم کے قریبی مشیروں کے بیرون ملک کاروبار تو پھل پھول رہے ہیں۔

قوم سے وعدے کئے گئے تھے کہ تبدیلی آئے گی تو پاکستانی عوام کو مافیائوں سے نجات دلادی جائے گی اور غریبوں کو مدنظر رکھ کر آزادانہ اقتصادی پالیسیاں اپنائی جائیں گی لیکن آج پاکستان اور دنیا بھر کی مافیائیں پاکستان پر حملہ آور ہیں۔ ملٹی نیشنل مافیاز، کنسٹرکشن مافیا، شوگر مافیا، صنعتی مافیا، آٹا مافیا، حتیٰ کہ میڈیا مافیا سب کے سب حکومت میں ہیں اور سب اقتصادی پالیسیاں ان کی مرضی اور منشا سے بنائی جارہی ہیں۔ یہ مختلف مافیاز پی ٹی آئی کے انقلابیوں کو ہر روز للکار رہی ہیں کہ روک سکتے ہو تو روک لو جبکہ دوسری طرف غربت اور بیروزگاری سے تباہ حال غریب رو رو کر پکار رہا ہے کہ اللہ کے بندو روک سکتے ہو تو روک لو لیکن روکنے والا کوئی نہیں بلکہ آئے روز یہ مافیاز عمران خان کے گرد اپنا دائرہ مضبوط سے مضبوط تر کررہی ہیں۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

میجر محمد اکرم نے 5 دسمبر کو مشرقی پاکستان کےعلاقے ہلی کےمحاذ پر بھارت کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینزکی جانب سے کھیلنے والے شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی انجیلو میتھیوز کا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔باؤنڈری لائن کے اندر جاکراور پھر گیندکو باؤنڈری سے باہر اچھال کر کیچ کرنے کا شعیب ملک کا یہ بھرپور ایکشن سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے بالآخر مان لیا کہ گرمیوں میں سردیوں کے لیے سستی ایل این جی دستیاب تھی۔

ون ڈے سیریز میں ناکامی کے بعد بھارت نے میزبان آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکا آغاز جیت سے کیا۔پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا ء ﷲ نے کہا ہے کہ 13دسمبر سے پہلے گرفتاریاں کی گئیں تو نتائج کی ذمے دار حکومت خود ہوگی۔

مشہور امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفرلوپیزنے کہا ہے کہ خواتین اپنی خوبصورتی کی تعریف سننا چاہتی ہیں پر عمر کے بغیر۔

دنیا بھر میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے پریشان فلمی شائقین کواب 2021 میں یہ بڑی فلمیں دیکھنے کیلئے سنیما جانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ ہالی ووڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو وارنر برادرز پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی ان کی تمام فلمیں ایک ہی وقت پر تھیٹر اور ایچ بی او میکس پر نشر کی جائیں گی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سندھ پولیس کے متاثرہ ملازمین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کئے گئے 247 ٹیسٹ میں سے 12 پولیس ملازمین کی کورونا وائرس رپورٹس مثبت آئی ہیں۔

جہیز دینے کی اجازت کے حق میں 73 فیصد خواتین نے آواز اٹھائی جبکہ 24 فیصد نے مخالفت کی ۔

لیہ میں شادی کی تقریب میں شامیانہ لگاتےہوئے لوہے کا پول بجلی کی مین تار سے ٹکراگیا۔ کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو کنگز نے جافنا اسٹالینز کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

قائد اعظم امیچور گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز سیالکوٹ کے امیر خواجہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) نیشنل چیلنج کپ کے پری کواٹر فائنل مرحلےلیے ٹیموں کی رسائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ورکرز کی جانب سے اپنے آبائی ملکوں میں رقومات بھجوانے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اور دس ماہ میں 123 اعشاریہ چار ارب ریال ان ورکروں نے اپنے ملکوں میں بھجوائے ہیں جو 2019 کے مقابلے میں 18 اعشاریہ 58 فیصد زیادہ ہے۔

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے خانہ کعبہ کی عمارت سمیت حجر اسود اور حجر اسماعیل کو روزانہ 10 بار سینیٹائز کرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے اسے معطر کیا جاتا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم خطرات کے باوجود باہر نکلے ہیں ملک بحران کا شکار ہورہاہے، ہم ہر حال میں اس حکومت کے خلاف حتمی جنگ لڑیں گے۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *