عرب ممالک کو ناراض کرنے کی مہم!

نہ جانے کیوں ہمارے ایک طبقے کی کوشش ہے کہ ہمارے تعلقات عرب دنیا خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ خراب ہوں۔ جھوٹ، سچ بول کر کسی نہ کسی بہانے اب اُن ممالک پر تنقید کرنا ایک عام رواج بنتا جا رہا ہے اور نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ میڈیا کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی ایسے تبصرے کرنے سے گریز نہیں کرتے اور یہی وجہ تھی کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے متعلق ایک ایسی غیرذمہ دارانہ بات ایک ٹی وی ٹاک شو میں کر دی کہ حکومت کو ایک مصیبت پڑ گئی کہ کسی بھی طرح تعلقات کو خراب ہونے سے بچایا جائے۔ سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز پر تو اُن ممالک کے بارے میں ایسی ایسی غیرذمہ دارانہ اور جھوٹی باتیں ہو رہی ہیں کہ بعض اوقات محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی سازش کے تحت یہ سب کچھ کروایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان اور اِن عرب ممالک کے آپس کے تعلقات کو خراب کیا جائے اور جو تعاون اور جس کا بےشمار ثمر پاکستان حاصل کرتا رہا اور کر بھی رہا ہے، اُس سے اِسے محروم کیا جائے۔ کسی اختلافی پالیسی معاملہ پر مہذب طریقے سے میڈیا میں بھی بات ہو سکتی ہے لیکن اِن ممالک اور اُن کے حکمرانوں کو حقارت اور تمسخر کا نشانہ بنانا اور اُن کے خلاف کمپین چلانا نہ صرف نامناسب ہے بلکہ پاکستان کے لئے خطرناک بھی ہے۔ ہمیں اِس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے نہ صرف ہمیشہ ہماری بےپناہ مدد کی اور ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا بلکہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کےلئے یہ دونوں ممالک سب سے زیادہ روزگارکے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ جی سی سی ممالک میں اِس وقت چالیس لاکھ سے زیادہ پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہی دیکھا جائے تو اِن ممالک نے 36لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دی ہوئی ہیں جو پاکستان کی ترسیلاتِ زر کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔ صرف اِن دو ممالک سے پاکستان کو سالانہ تقریباً آٹھ سے دس ارب ڈالر یعنی پندرہ سو ارب روپے سے زیادہ ترسیلاتِ زر موصول ہوتی ہیں۔ ہر سال کوئی چار پانچ لاکھ پاکستانیوں کو اِن دو ممالک میں ملازمتیں دی جاتی ہیں۔ اِس کا مطلب یہ ہوا کہ نہ صرف پاکستان ترسیلاتِ زر کا ایک بڑا حصہ اِن ممالک سے حاصل کرتا ہے بلکہ وہاں کام کرنے والے پاکستانیوں کی وجہ سے تقریباً دو کروڑ یا اُس سے بھی زیادہ پاکستانیوں کی معاش کا یہ دو ممالک ذریعہ ہیں۔ حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے بظاہر کورونا کی وبا اور اُس کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر تقریباًبارہ ممالک کے ورک ویزا کی پابندی لگا دی ہے۔ اِس پابندی کا مطلب ہے کہ پاکستانیوں کے لئے کم از کم ایک ہزار نئی ملازمتوں کا روزانہ کا نقصان۔ کیا پاکستان یہ نقصان برداشت کر سکتا ہے؟ اگر ہمارے غیرذمہ دارانہ رویے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اِن ممالک کے خلاف جھوٹ، سچ پر مبنی ملامتی مہم کو نہ روکا گیا تو خدشہ ہے کہ اِن ممالک میں پاکستانیوں کے نئی ملازمتوں پر پابندی کے ساتھ ساتھ وہاں کام کرنے والے لاکھوں پاکستانیوں کی نوکریاں بھی ہاتھ سے جا سکتی ہے جس سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو سکتی ہے اور بحرانی حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ہاں ہمیں یہ بھی ضرور سوچنا چاہئے کہ پاکستان کے مقابلے میں عرب ممالک کا بھارت کی طرف جھکاؤ کیوں بڑھتا جا رہا ہے؟ اُس کے لئے دوسروں کو قصور وار ٹھہرانے سے بہتر ہوگا، ہم اپنے گریبان میں جھانکیں، اپنی کمیوں، کوتاہیوں پر نظر دوڑائیں تاکہ تعلقات کو نہ صرف خراب ہونے سے بچا سکیں بلکہ اُن کو مزید مضبوط بنائیں اور کوشش کریں کہ جی سی سی ممالک میں پاکستانیوں کے لئے ملازمتوں کے کوٹے کو ڈبل کیا جائے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ہمارا میٖڈیا اور سوشل میڈیا، جس میں سیاستدان بھی پیش پیش تھے، سعودی عرب پر طعنے بازی کر رہے تھے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے گزشتہ منعقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں کشمیر ایشو کو شامل نہیں کیا گیا۔ آج (بروز اتوار) کے اخبارات میں خبر شائع ہوئی کہ اُس اجلاس میں کشمیر کے حق میں اور بھارت کے خلاف ایک پُرزور قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی۔ آئینِ پاکستان کے مطابق دوست ممالک کے خلاف میڈیا میں ایسا کچھ نہیں لکھا اور بولا جا سکتا جس سے اُن ممالک سے تعلقات خراب ہونے کا خطرہ ہو۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آئین کی باقی کئی شقوں کے کیساتھ ساتھ اِس شق کو بھی ریاست نے بھلا دیا ہے۔ جہاں تک سوشل میڈیا اور یو ٹیوب کی بات ہے تو اُن پر تو کوئی قانون، قاعدہ لاگو ہی نہیں ہوتا، چاہے وہ جو مرضی بولیں، جو مرضی دکھائیں۔ اگر ایسے غیرذمہ دار میڈیا اور سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی بات کی جائے تو پھر ہم اُسے آزادیٔ اظہارِ رائے پر حملہ قرار دیتے ہیں۔ افسوس!

(کالم نگار کے نام کے ساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

لاہور کے 26، راولپنڈی کے 15 اور ملتان کے 7 علاقے شامل ہیں

پولیس کے مطابق وین رحیم یار خان سے کراچی جارہی تھی، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے شادی ہال سے متعلق ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیدیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سیاسی تحریک ماننے سے ہی انکار کردیا۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں“درست توازن” کےساتھ نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہے گا۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کے بیرسٹر خالد خورشید اور متحدہ اپوزیشن کے امجد حسین ایڈووکیٹ مدمقابل ہوں گے۔

عباد سرور نے بیچ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں اسامہ سعید کو اور ڈبلز فائنل میں محمد علی کے ساتھ مل کر احسن احمد اور فیضان علی کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ڈبل کرائوؑن حاصل کرلیا۔

ارجنٹائنا سے تعلق فٹ بال لیجنڈ ڈیاگو میرا ڈونا کی موت کی وجوہات میں شک پیدا ہوگیا ہے،جس کے باعث پولیس نے ان کے ذاتی معالج کے گھر اور کلینک پر چھاپہ مارا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اوآئی سی نے مسئلہ کشمیر کیلئے بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس نے کشمیر پر قرار داد متفقہ طور پر منظورکی۔

معروف بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ کی ہٹ فلموں کی ہیروئن ارمیلا متوندکر پیر کو بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شامل ہو جائینگی۔

امریکا کے سربراہ برائے کورونا وائرس ویکسین پروگرام ڈاکٹر منصف السلاوی نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کو 35 سال بعد الوداع کہہ دیا گیا۔

سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیے گئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کے درمیان کم از کم 31 فون کالز کا ریکارڈ موجود ہے، ریکارڈ میں آنے اور جانے والی دونوں کال ریکارڈز موجود ہیں، محمدعباس اسی نمبرسےایڈووکیٹ علی حسنین اوراہلیہ لیلی سےبھی رابطےمیں تھا۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مقابلہ اسمبلیوں میں ہوتا، شور مچانے اور جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *