کابینہ……

’’پیر اعظم بزرجمہر نے مجھے کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
’’کون سا قلم دان ملا؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’مجھے تعویزات و عملیات کا قلم دان ملا ہے۔
غائب شاہ کو جنات و موکلین،
صفر ہزاروی کو علم الاعداد،
الجھن بیگم کو استخارہ و چلہ کشی
اور بنگالی بابا کو کالے جادو کی وزارت و پیری سونپی گئی ہے۔
ڈوڈو نے مطلع کیا۔
’’نیا مالی سال شروع ہونے والا ہے۔
بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’ہماری حکومت میں ہر سال بجٹ نہیں،
ایوان میں جنتری پیش کی جاتی ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *