کیا یہ بے ایمانی نہیں؟

مکرمی !عوام جس ملک کی بھی ہو اسے اپنے حکمرانوں سے گلہ رہتا ہے اسی طرح ہمارے ملک میں بھی لوگ اپنے حکمرانوں کو چورڈاکوبے ایمان کہنے میں سے پیچھے نہیں مگرمیں صرف اتنا کہتا ہوں حکمران ہوں یا عوام جسے جہاں پرموقع ملا اس نے اپنا مفاد پورا کرلیاایک سکیورٹی گارڈ کی بات کروں تواسے جب موقع ملتا ہے تووہ تھوڑی سی آنکھ لگالیتا ہے ایک ملازم جس دفترمیں کام کرتا ہے آپس میں گپیں لگا کرفیس بک واٹس ایپ استعمال کرکے اپنی نوکری کے ساتھ بے ایمانی کرتا ہے ایک عام مزدورکی بات کروں توجب تک مالک سرپہ کھڑاہے توکام کو فنا کرکے رکھ دیتے ہیں مالک نے پیٹھ کیا پھیری ایک طرف جا کے بیٹھ گئے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ بے ایمانی نہیں ؟اسی لیے حکمرانوں کو کچھ کہنے سے پہلے ہمیں اپنے گریبانوں میں نظرڈالنی ہوگی
(علی جان،جوہر ٹاؤن ،لاہور)


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *