زیادتی کی اقسام

گائے، بھینس، بکرے، بھیڑ کے گوشت سے ’’پروموٹ ‘‘ ہو کر ہم گدھے یعنی کھوتے، پھر کچھوے اور کتے تک پہنچے اور اب تازہ خبر آئی ہے کہ ہم نے چمگادڑ کا گوشت بھی ’’لانچ‘‘ کر دیا ہے ۔رہ گئی ’’ٹھنڈی مرغی ‘‘ تو اسے آپ روٹین سمجھیں کیونکہ اقبال کے شاہین زندہ مردہ مائنڈ نہیں کرتے۔ جتنی تیزی سے ہم تہذیب و ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ہم ’’حدود وقت‘‘ سے بھی آگے نکل جائیں گے اور ترقی یافتہ اقوام حیرت وحسرت سے ہاتھ ملتی رہ جائیں گی۔ایسے میں عمران خان کا یہ کہنا کہ ’’اپوزیشن عوام کی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہے ‘‘۔ خاصی بے معنی سی بات ہے کیونکہ ہمارے ہوتے ہوئے ہمیں نہ کسی اپوزیشن کی ضرورت ہے نہ حکومت کی، ہم خود ہی اپنے لئے بہت کافی ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ ہمیں ہمارے ہاتھوں سے بچا سکے کہ ہم اس معاملہ میں خود کفیل ہیں ۔ مجال ہے کسی کی جو مجھے میرے ہاتھوں سے بچا سکے ۔آئے روز خبر آتی ہے کہ ہزاروں لٹر دونمبر دودھ ضائع کر دیا گیا۔یہ دودھ ابھی پاک سرزمین میں پوری طرح جذب نہیں ہوا ہوتا کہ مالکان تازہ جذبہ کے ساتھ دوبارہ اس کارخیر میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ ابھی کل پرسوں خبر تھی کہ پنجاب میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمینیں بااثر لوگوں کے قبضہ سے چھڑا لی گئیں لیکن اس بات کا کہیں ذکر نہ تھا کہ قبضہ کرنے

والوں کے ساتھ کیا ہوا؟ کچھ ہوا بھی ہو گا تو ضمانتیں ہو گئی ہوں گی۔چٹی گھوڑی وے وکیلا تیریجے پہلی پیشی یار چھٹ جائےاور اس خبر نے تو سر فخر سے مزید بلند کر دیا ہے کہ ’’زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کے لئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ ہو چکا۔جنسی زیادتی کے سنگین معاملے پر ایک لمحہ کی تاخیر بھی برداشت نہیں کریں گے۔فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی‘‘۔اب تک تو فاسٹ ٹریک پر صرف جرم ہی ہوتے دیکھے ہیں۔ فوری انصاف تو بیانوں کے زندانوں میں ہی ایڑیاں رگڑتے دیکھا گیا ہے تو چلو یہ بیان بھی دیکھ لیتے ہیں۔لاء، جسٹس اور لیڈر شپ بنیادی طور پر ایک ہی سکے کے دو رخ ہوتے ہیں کیونکہ CICERO مدتوں پہلے کہہ گیا کہ”THE WELFARE OF THE PEOPLE IS THE HIGHEST LAW”اور یہ کبھی ہماری لیڈر شپ کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں رہا کیونکہ ہمارے لیڈروں کے بارے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے کہ عوام ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں یا اس طرح ان کا پیچھا کر رہے ہیں جیسے کسی مجرم کا پیچھا کیا جاتا ہے۔جہاں تماشا ہو گا وہاں تماش بین بھی ضرور ہوں گے یا یوں کہہ لیجئے جہاں تماش بین ہوں گے وہاں تماشا ضرور ہو گا یعنی لیڈ کرنے والے اور لیڈ کئے جانے والے ایک دوسرے کا عکس ہی ہوتے ہیں یعنی انصاف دونوں کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں کہ جیسی قوم ہو ویسے ہی حکمران ان پر مسلط کر دیئے جاتے ہیں۔میں نے آٹا، چینی مہنگا ہونے پر تو جلسے جلوس ہوتے دیکھے ہیں جو آج تک زور و شور سے جاری ہیں لیکن لوگوں کو کبھی حصول انصاف کیلئے تحریک چلاتے نہیں دیکھا کہ جنہیں اناج علاج ہی جینے نہیں دیتا، وہ انصاف لیکر چاٹیں گے؟عرض کرنے کا مقصد یہ کہ چند مخصوص گروہوں کی اس ریاست اور اس کی نام نہاد سیاست میں فوری انصاف نہ کسی لیڈر کا مسئلہ ہے نہ عوام کا جیسے تھانہ کلچر میں تبدیلی کا گھسا پٹا ترانہ اور یوں بھی جو لوگ خود قدم قدم پر قانون شکنی سے لطف اندوز ہوتے ہوں وہ قانون کے نفاذ کی خواہش کیسے کر سکتے ہیں اور احمق، بے وقوف یا کودن ہونا تو جرم بھی نہیں ہے ۔ہم جیسے ملکوں میں بہت سے قوانین موجود ہیں، بہت سے پاس ہونے کے بعد بائی پاس کر دیئے جاتے ہیں ۔یہ غلاظت کسی ڈبل ایکشن یا ٹرپل ایکشن ڈٹرجنٹ یا مہنگے صابن کے بس کی بات نہیں ….اسے سچی تبدیلی کے تیزاب سے غسل دینا ہو گا۔”THE ARM OF THE LAW NEEDS A LITTLE MORE MUSCLE.”جب تک قانون کے بازو کا مسل قانون شکن کے بازو کے مسل سے زیادہ مضبوط اور تگڑا نہیں ہوگا، تب تک ایسے ہی بیانوں پر بغلیں بجائو کہ ….’’زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلئے آرڈیننس لا رہے ہیں اور جنسی زیادتی کے سنگین معاملے پر ایک لمحہ کی تاخیر بھی برداشت نہیں کرینگے‘‘۔تقریباً پون صدی تو بیت گئی، یہ ایک ’’لمحہ‘‘ بھی دیکھ لیتے ہیں لیکن حکمران بھی دیکھ لیں کہ ’’زیادتی ‘‘ کی قسمیں کتنی ہیں ؟ اور اس میں کیمیکل والا دودھ اور چمگادڑ کا گوشت بھی شامل ہے یا نہیں ؟WE HERD SHEEP; WE DRIVE CATTLE; WE LEAD MEN.

برطانیہ کے شمالی علاقوں میں آج شب طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عوام نے بے روزگا ٹولے کو مسترد کردیا، حکومت جلسے جلوسوں سے مرعوب ہوکر احتساب کا عمل نہیں روکے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول جب اس صدمے سے باہر آئیں گے تو ہی انھیں کچھ سمجھ آئے گا ۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں ۔

افغان مفاہمتی عمل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہاکہ مفاہمتی عمل میں پیشرفت خطے کے امن و ترقی کو بڑھانے کی موجب ہوگی ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک وزیر نے کہا یہ حکومت گئی تو سب سے پہلے وہ خود شکر ادا کریں گے، جبکہ ایک وزیر نے اعتراف کیا کہ اب عوام ہمارے چہروں سے نفرت کرتے ہیں۔

جی 20 کے ورچوئل اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ پر ویڈیو بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے امریکا کو یکطرفہ اور غیرشفاف پیرس ماحولیاتی معاہدے سےالگ کیا۔

فردوس عاشق اعوان گوجرانوالا میں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری صدیق مہر کے گھر کارکنوں سے خطاب کررہی تھیں ۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن( ایف ڈی اے ) کے سربراہ نے کہاکہ کورونا مریضوں کو ویکسین دینے کا آغاز 11دسمبر سے کیا جائےگا۔

اسٹیج پر مولانا فضل الرحمان نے بھی ماسک نہیں لگایا ، مریم نواز اور بلاول بھٹو نے اسٹیج پر ماسک لگائے رکھا ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنازہ جلسے سے الگ چیز ہے ،کسی کو روک نہیں سکتے، مگر پشاور میں میدان سے زیادہ لوگ اسٹیج پر تھے ۔

شوکت یوسفزئی نےپی ڈی ایم کے پشاور جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہاکہ 11 جماعتیں مل کر بھی 15ہزار لوگ اکٹھے نہیں کرسکیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے فرانس پر تنقید کرتے ہوئے اس کی ایک تازہ پالیسی کو مسلم مخالف قرار دیا۔

جی بی اے 21 غذر 3 کا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے ،اس نشست پر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔

اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعددمرتبہ چیک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی ۔

کورونا وائرس سے متعلق یومیہ صورتحال پر بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11439 نمونوں کی جانچ کی گئی۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *