تین پاٹو ں والی چکی اور جمہوری جھونگا

مجھ کو تو ہوش نہیں تم کو خبر ہو شاید

لوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا

عوام کو تو نہ ہوش ہے نہ کبھی آنے دیا گیا ہے، لیکن کچھ لوگ یقیناً بخوبی جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کن تین محاذوں پر لڑتے لڑتے عوام کو کس بری طرح بدحال اور برباد کیا۔ ان دو ’’سیاسی‘‘ جماعتوں نے برسوں برسرپیکار رہ کر سب کچھ بیکار کردیا۔ انہوں نے اقتصادیات سے لے کر اخلاقیات کو تاخت و تاراج کیا کہ اصولاً تو سیاستدان ہی ’’رول ماڈل‘‘ ہوتا ہے لیکن ان دو رول ماڈلز نے ہر شے رول کے رکھ دی۔

ان دونوں جمہوری ہاتھیوں نے جنگ و جدل میں ’’گراس روٹ‘‘ کو کچل کر رکھ دیا۔ گھاس کا ستیاناس کرکے چمن ہی اجاڑ دیا۔ یہ صرف سیاسی محاذ پر ہی دست و گریباں نہ ہوئے بلکہ ملکی وسائل کی لوٹ مار میں بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی سفاکانہ جنگ میں مشغول رہے۔ تیسرا محاذ جنگ تھا منافقت کا جو میثاق جمہوریت سے لے کر وقفوں کے ساتھ آج تک زور و شور سے جاری ہے تازہ نام پی ڈی ایم۔

ایک زمانہ میں، جب بی بی اور بابو بری طرح ٹکرو ٹکری تھے اور دونوں کے درمیان شیخ رشید والا جوڈو کراٹے جاری تھا، میں نے مختلف انداز میں درجنوں بار لکھا کہ ’’لڑتے لڑتے ہو جائے گی گم، ایک کی چونچ اور ایک کی دُم‘‘ یہ بھی عرض کیا کہ اس چونچ اور دُم والے حادثہ کے بعد یہ دونوں بہن بھائی بن کر ’’بحالی جمہوریت‘‘ کی تحریک چلاتے نظر آئیں گے۔ کچھ لوگوں نے مذاق بھی اڑایا لیکن پھر وہ ’’بارہ اکتوبر‘‘ بھی آیا جس نے دونوں کا حشر نشر کردیا۔ نوبت ’’جدہ‘‘ میں راکھی باندھنے بندھوانے سے میثاق جمہوریت تک پہنچی۔ پھر ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹتے گھسیٹتے اور گتھم گتھا ہونے کے دوران جپھیوں اور پی ڈی ایم کی منافقت تک آ پہنچے۔

مختصراً یہ کہ جو بیت گیا سو بیت گیا۔ سانپ نکل گئے صرف لکیریں باقی رہ گئیں لیکن عوام کے ہاتھوں پر منحوس لکیروں میں اضافہ جاری تھا، جاری ہے اور جانے کب تک جاری رہے گا کہ سیاستدان نامی اس کمیونٹی نے بالغ نہ ہونے کی قسم کھا رکھی ہے۔

کل تک اس ملک کے عوام پی پی پی، ن لیگ نام کی چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے تھے، ملکی اقتصادیات اور اخلاقیات کی پسائی کا میچ جاری تھا کہ اب اس میں ایک تیسرے پاٹ کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جسے ’’پی ٹی آئی‘‘ کہتے ہیں۔

پاکستان کے عوام شاید انسانی تاریخ کے وہ ’’واحد‘‘ عوام ہیں جو اب ایک ایسی چکی میں پس رہے ہیں جس کے دو نہیں، تین پاٹ ہیں۔ ہوس اقتدار کے کھیل میں دو فریقوں نے ہی دھوم مچا رکھی تھی کہ چشم بددور اب ایک تازہ دم فریق بھی کشتوں کے پشتے لگا رہا ہے، گھمسان کا رن ہماری روشن روایات کے مطابق جاری و ساری ہے۔ عوام پر طلوع ہونے والا ہر دن گزشتہ دن سے کہیں زیادہ بھاری ہے اور ماشا ﷲ میڈیا بھی اس جلتی پر تیل چھڑک رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ’’دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے‘‘ یا خاک میں مل کر خاک کا حصہ بنتا ہے۔ کہتے ہیں آگ سونے کو کندن بنا دیتی ہے لیکن یہ عام قسم کی سادہ سی آگ ہوتی ہے جبکہ ہوس اقتدار کی آگ سونا ہی غائب کردیتی ہے۔

اس مختصر سے تبصرے کے بعد ڈسکہ میں جو جمہوری ڈسکو ڈانس پیش ہوا، اس کی صرف اخباری سرخیاں پیش کروں گا، جس سے آئندہ کا نقشہ دیکھنے میں تھوڑی سی آسانی ہو سکتی ہے۔

’’ڈسکہ میں ایک پولنگ سٹیشن پر فائرنگ، 2افراد ہلاک‘‘۔

’’ڈسکہ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، 8زخمی ‘‘۔

ضمنی الیکشن، ڈسکہ میں فائرنگ، جھگڑے‘‘۔

’’ڈسکہ میں 2جاں بحق، 10زخمی، موٹر سائیکل سوار کھلے عام جدید اسلحہ لئے سڑکوں پر دندناتے رہے‘‘۔

عوام خاطر جمع رکھیں کہ جدید اسلحہ کے ساتھ جو شے سڑکوں پر دندناتی پھر رہی ہے وہ جمہوریت ہے اور جو مدتوں سے آپس میں دست و گریباں ہے وہ بھی جمہوریت ہے اور جو ملکی وسائل کی لوٹ مار کے بعد وکٹری سٹینڈ پر سٹر پٹیز کر رہی ہے، وہ بھی کوئی رقاصہ نہیں جمہوریت ہے اور جو اخلاقیات کی زخم خوردہ لاش کو گھسیٹ گھسیٹ کر قبرستان کی طرف کھینچ رہی ہے، وہ بھی جمہوریت ہے، جو ایون فیلڈ میں خراماں خراماں ٹہل رہی ہے وہ بھی جمہوریت ہے اور جو یہاں جلسوں میں گل پاشی کر رہی ہے، وہ بھی جمہوریت ہے، جو منی لانڈرنگ کر رہی ہے اور جس نے روپے کو ٹکے ٹوکری کردیا وہ بھی جمہوریت ہے۔

غیور باشعور عوام کو مبارک ہو کہ وہ جس جمہوری چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے تھے اس میں پی ٹی آئی نامی تیسرے پاٹ کا اضافہ ہو چکا ہے اور یاد رہے کہ جمہوری چکی کا یہ تیسرا پاٹ پہلے دو پاٹوں کے اجزا پر ہی مشتمل ہے۔

’’یہ وطن ہمارا ہے…. اور یہ ہیں پاسباں اس کے‘‘

سینٹ الیکشن میں بولیاں تو ’’جمہوری جھونگا‘‘ ہے۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

ہالی وڈ اداکارڈوین جانسن کی جانب سےامریکی صدارت میں دلچسپی کے اظہار پر ردعمل دیتے ہوئےامریکا کے حال ہی میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لینے والے لیجنڈ ریسلر دی انڈرٹیکر نے کہا ہے کہ ڈوین جانسن امریکا کے لوگوں کو متحد کرسکتا ہے۔اگر وہ واقعی میدان میں اترتا ہے توانہیں اس فیصلے پر حیرانی نہیں ہوگی۔

امریکی شہر نیو اورلینز کے گن اسٹور میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

45 سالہ ہالی وڈ اداکارہ ڈریو بیری مور کے ٹاک شو میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آن لائن شرکت کی ۔اس دوران میزبان اداکارہ نے بتایا کہ وہ پریانکا چوپڑاکو اس دن سے پسند کرتی ہیں جب انہیں پہلی بار دیکھاتھا۔مجھے ان کی کتاب بھی بہت پسند آئی۔

امریکی ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاوچی نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکیوں کو 2022 میں بھی ماسک پہنناہوگا۔

عثمان ڈار اور علی اسجد ملہی نے جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے جیو نیوز کے دفتر پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کراچی میں جنگ اور جیو کے دفتر پر حملہ آزادی ء اظہار پر حملے کے مترادف ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امیر علی شاہ نے کہا کہ اُن کی جیت کا سہرا تھر کے عوام کے سر جاتا ہے ۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ تریسٹھ ہزار چھ سو چھیالیس ووٹ لے کر آگے ہیں۔

ڈینور شہر میں پرزے گھروں پر اور گراؤنڈ میں گرتے رہے۔

منڈالے میں پولیس کی فائرنگ سے دو مظاہرین ہلاک ہوگئے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار میں پرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ نے فوج کے زیر اہتمام چلنے والی ایک نیوز ویب سائٹ کا پیج ہٹا دیا۔

ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس کے بعد بھی جعل ساز راج کماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پرڈالا ہے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سکس کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی اور سیزن میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ علی اسجد یہاں سے واضح طور پر جیت چکے ہیں ، چاہتے ہیں کہ ووٹنگ الیکٹرونک کردی جائے تاکہ ووٹ کا پتا لگ جائے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں لاہور قلندرز پہلی بار پہلا میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *