سیاست سے سائنس تک

پی ڈی ایم سے تو سرکاری ملازمین کہیں بہتر نکلے جن کا احتجاج نتیجہ خیز ثابت ہوا اور جدوجہد تنخواہوں میں 25فیصد معقول اضافہ پر ختم ہو گئی جبکہ بیچاری پی ڈی ایم اسی تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہے اور جانے کب تک مجبور رہے گی۔کھسیانی بلیاں اور بلے کھمبا نوچ رہے ہیں اور دوسری طرف الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس الیکشن کے نتیجہ میں کون کمزور یا مضبوط ہو گا، مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ عوام کی حالت جوں کی توں رہے گی۔منیر نیازی آخری سچ بیان کر چکا

’’مل بھی گیا تو پھر کیا ہو گا

لاکھوں ملتے دیکھے ہیں

پھول بھی کھلتے دیکھے ہیں

جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا‘‘

73سال بیت گئے۔ عوام کی حسرتیں اور آنسو بیتنے کا نام نہیں لے رہے ۔سر ڈھانپیں تو پائوں ننگے، پائوں ڈھانپیں تو سر ننگا۔روٹی ہے تو گھر کا کرایہ نہیں، کرایہ ہے تو روٹی نہیں، دونوں ہوں تو بچوں کی سکول فیس نہیں، وہ بھی ہو تو بجلی گیس کا بل نہیں۔آدمی کا بدترین المیہ اور بدنصیبی کی انتہا یہ ہے کہ اس کی ساری زندگی بنیادی ترین ضروریات کیلئے سسکتے اور ا یڑیاں رگڑتے ہوئے گزر جائے۔شعیب منصور جیسے فلم جینئس کی کسی فلم کا مکالمہ ہے جسے وسیع تر تناظر میں دیکھنا ہو گا۔

’’پال نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو ؟‘‘

ہمارے حکمران اتنے گئے گزرے، نالائق اور نااہل تھے اور ہیں کہ پال تو سکتے نہیں تھے پھر بھی آبادی کو بے لگام چھوڑ کر 23کروڑ تک پہنچا دیا۔ بندہ پوچھے پال نہیں سکتے تو پاپولیشن مینجمنٹ، پلاننگ پر ہی توجہ دے لو کہ دین کامل میں تو عبادت کے حوالہ سے بھی اعتدال اور میانہ روی کا حکم ہے لیکن نجاست دانوں میں تو نہ بصیرت نہ جرات،۔ناں ناں کرتے بھی یہ کم بخت نامراد بے فیض سیاست تقریباً آدھا کالم کھا گئی حالانکہ لکھنا کچھ اور ہے۔ تین چار روز قبل میں نے کچھ مقبول MISCONCEPTIONS اور MYTHS کے حوالہ سے ایک کالم لکھا تھا۔ آج تک مسلسل فون آ رہے ہیں کہ اس موضوع پر مزید لکھوں تاکہ قارئین کو حقائق کا علم ہو سو پھر چند ایسی MYTHSپیش ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں مثلاً آج کل ہر جگہ ہر بل ہربل اور جڑی بوٹیوں کا رولا ہے اور اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی اس چکر میں پڑے رہتے ہیں اور اس حقیقت سے مکمل طور پر لاعلم اور بے خبر ہیں کہ ساری کی ساری کائنات ہی دراصل مختلف قسم کے کیمیکلز پر مشتمل ہے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ تجربہ گاہ میں تیار ہونے والا کیمیکل HERBSمیں پائے جانے والے کیمیکل سے مختلف ہو مثلاً نمک سوڈیم کلورائیڈپر مشتمل ہوتا ہے چاہے وہ سمندری پانی سے حاصل کیا جائے یا لیب میں تیار کیا جائے۔وہ کمپنیاں جو ’’ہربل مصنوعات‘‘ فروخت کرتی ہیں یہ کبھی نہیں بتاتیں کہ وہ کیمیکلز جڑی بوٹیوں کے ’’نچوڑ‘‘ کے فعال اجزا پر ہی مشتمل ہوتی ہیں ۔ بہت سے پودوں کے پھول اور پتے جیسے گلاب اور چنبیلی وغیرہ دیکھنے میں بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جبکہ اس بات کا ذرہ برابر کوئی سائنسی ثبوت نہیں کہ یہ کیل، مہاسے، چھائیاں ختم کر سکتے ہیں بلکہ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ ایسی مصنوعات سے الرجک ہوتے ہیں اور ایسی ہربل مصنوعات کی تعداد بہت زیادہ ہے جو انسانی جلد میں سوزش پیدا کرسکتی ہیں۔

ہم سب ٹی وی ، اخباروں، فیشن میگزینز میں مہنگی درآمد شدہ کاسمیٹکس کے اشتہار دیکھتے ہیں۔یہ سب غلط بیانی ہے کیونکہ سائنس دان ان کی نفی کرتے ہیں ۔انسانی جلد جالی دار یا سوراخ والی نہیںہے۔ ایسا نہیں کہ آپ اس پر کچھ لگائیں اور وہ اندر جاکر کوئی کمال دکھا دے ۔اگر ایسا ہوتا تو ہم لوگ نہانے کے بعد کشمش کی طرح پھول کر کپا بن جاتے ۔اسی طرح آپ کسی تیل میں بھی نہیں بھیگو گے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو بیکٹریا (BACTERIA) ہماری جلد میں آسانی سے داخل ہو کر ہمیں ہر روز بیمار کر دیتا ۔ صرف مخصوص قسم کے ذرے اور اجزا (MOLECULES) ہی ہماری جلد میں جذب یا داخل ہو سکتے ہیں جیسے درد کم یا ختم کرنے والی مخصوص کریمیں جو ہمیں سکون دیتی ہیں ۔مشہور سکن سپیشلسٹ پیٹرسیااینگیز (کیلی فورنیا) کہتی ہیں کہ خشک جلد بنجرزمین کی مانند ہے جو کہ کم لچکدار اور خشک ہو جاتی ہے ۔پانی، پٹرولیم جیلی یا گلیسرین اس کو نرم کر دیتی ہے جیسے بنجر زمین کو پانی اور جوتے کو ویکس پالش سے چمکایا جاتا ہے ۔یہ ایک مصنوعی طرزعمل ہے جس میں کوئی کیمیائی عنصر شامل نہیں۔ جوتے کی پالش چمڑے کے ساتھ کوئی ردعمل پیدا نہیں کرتی ۔یہی سب کچھ موسچرائزر بھی کرتے ہیں۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ایلفاہائیڈروکسی ایسڈ کا کوئی مثبت اثر ہو۔البتہ اس سے جلد میں خارش، سوزش اور جلن پیدا ہو سکتی ہے۔

آج کے لئے اتنا ہی ….آئندہ کبھی ’’بوٹوکس‘‘(BOTOX)کے بارے میں چند حقائق جسے اکثر لوگ سوچے سمجھے بغیر استعمال کررہے ہیں۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

وسیم اکرم نے پی ایس ایل ببل میں جانے سے پہلے جِم سے تصویر شیئر کی جس پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کمنٹ لکھا کہ زبردست آپ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ کو بھی پی ایس ایل میں کھیلنا چاہیے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ آخر میں ہم سب سے خوبصورت چہرے اور جسم کو یاد نہیں کرتے بلکہ خوبصورت دل اور روح کو یاد کرتے ہیں۔

وسیم اکرم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جِم سے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ پی ایس ایل ببل میں جانے سے پہلے آخری بار جِم گئے ہیں۔تین دن کے قرنطینہ کے دوران لاتعداد کورونا کے ٹیسٹ ہوں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں اس لیے پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ ﷲ تعالیٰ سے تمام ہم وطنوں کی خیریت کے لیے دعا کرتے ہیں۔ﷲ تعالیٰ تمام پاکستانیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے

علی ظفر نے سوشل میڈیااکاؤنٹس پرخوبصورت گراؤنڈ میں دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو شیئرکی جوان کے مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے۔

ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھاکہ ہرآدمی بیٹا چاہتا ہے لیکن ہر آدمی کو بیٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ میری بیٹی کبھی بھی میرے بڑے ڈائناسور جیسے ہاتھوں کو تھامتے ہوئے نہیں تھکتی۔

بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی ویب سیر یز ’انامیکا‘ کی شوٹنگ کے دوران جھگڑا ہوگیا۔ جس کے بعد اداکارہ کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑا۔

موٹروے ایم ٹو لاہور سے خانقاں ڈوگراں اور ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کی گئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان( ڈریپ) نے چینی ویکسین کین سائنو کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور صدر سے رابطہ کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کراچی میں اب سردی نہیں آئے گی ۔

اے این پی کا کہنا ہے کہ خواتین کی نشست پر ڈاکٹر تسلیم بیگم اور اقلیتی نشست پر آصف بھٹی کی نامزدگی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نےپاکستان میں اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کی تحریک نریندر مودی نے لانچ کی ہے ۔

یورپی یونین نے چین کی جانب سے بی بی سی کی نشریات پر پابندی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *