جبران بلاعنوان

زندگی میں بہت سے ایسے لوگوں سے بھی بہت گہرا اور عجیب سا تعلق بن جاتا ہے جنہیں نہ آپ ملے ہوتے ہیں نہ کسی اور طرح کوئی رابطہ ہوا ہوتا ہے۔ یہ ہم عصر بھی ہو سکتے ہیں اور صدیوں بلکہ ہزاروں سال پرانے بھی۔ آپ ان کی خیالی تصویریں بناتے اور من گھڑت آوازیں سنتے رہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا تصور اور آپ سے تعلق تبدیل ہوتا رہتا ہے کیونکہ عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی ترجیحات بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

عموماً شروع شروع میں وار ہیروز آپ کو بہت فیسی نیٹ کرتے ہیں مثلاً الیگزینڈر دی گریٹ عرف سکندر اعظم جسے بچپن میں میں مسلمان سمجھتا رہا اور جب معلوم ہوا کہ یہ طلوع اسلام سے پہلے کا کردار ہے تو دل ٹوٹ سا گیا، اسی طرح ہنی بال سے چنگیز خان تک۔ پھر آہستہ آہستہ بندہ فکری طور پر کچھ پروموٹ ہوتا ہے تو ہیملٹ کےشیکسپیئر، شاہنامہ کے فردوسی،گلستان کے سعدی، مثنوی کے مولانا روم، ماں کے گورکی، موپساں، عمر خیام، سکول میں کوئونٹ آف مونٹی کرسٹو کے ڈوما، اوہنری، پشکن، چیخوف، ٹالسٹائی، دوستو فسکی، ٹائن بی، کانٹ وغیرہ وغیرہ جیسے کرداروں سے ’’رشتہ داری‘‘شروع ہو جاتی ہے۔بہت چھوٹی عمر میں ابن صفی صاحب مرحوم کی لت لگ گئی۔ ﷲ بخشے میرے والد مرحوم کو پتہ چلا تو جیسے بھونچال آگیا۔ وہ میرے دادا کی طرح مولانا روم اورشیکسپیئر جیسے لوگوں کے عاشق اور مرید تھے، سو ڈنڈے کے زور پر میری سمت تبدیل کی اور روز ’’کیا پڑھا؟‘‘ کا ورد شروع ہوگیا۔ میں نے ابن صفی صاحب والا نشہ تو ترک نہ کیا لیکن مثنوی رٹ لی جس کا نتیجہ یہ کہ آج بھی میری لائبریری میں مولانا روم اور ان کے درویشوں کے مجسمے ہی ایستادہ نہیں، اقوال بھی آویزاں ہیں۔

خلیل جبران کے ساتھ بھی بہت ہی یونیک قسم کا رشتہ تھا اور ہے۔ میں انہیں بھی کم عمری میں مسلمان سمجھتا رہالیکن جب علم ہوا کہ یہ بھی سکندر اعظم کی طرح غیر مسلم تھے تو کئی دن عجیب سا ملال طاری رہا لیکن تعلق جاری رہا۔ آپ نسلاًعربی لیکن مذہباً مسیحی تھے۔ اسلام کو تسلیم کرتے لیکن عربیت سے انکاری تھے اور یہی وہ سوچ ، رویہ تھا جس نے جبران کو عالم اسلام میں اجنبی نہیں رہنے دیا۔ خلیل جبران کے بہت سے تراجم اردو میں موجود ہیں جن میں سے خاصے ’’فیک‘‘ بھی ہیں…… بہر حال آج یہ خوشگوار حادثہ ہوا کہ میں کسی اور کتاب کی تلاش میں شیلف در شیلف ٹکریں مار رہا تھاکہ اچانک خلیل جبران کا ایک مستند ترجمہ دکھائی دیا تو ناسٹیلجیا کا مرض پوری شدت سے حملہ آور ہوا۔ میں ضرورت کی کتاب بھول کر مدتوں بعد خلیل جبران کھول کر بیٹھ گیا تو اچانک خیال آیا کہ کیوں نہ آج قارئین کو خلیل جبران چکھایا جائے، خصوصاً نئی نسل جو شاید اس نام سے بھی آشنا نہیں ۔

٭٭٭

رحمت نصف عدالت کے سوا کچھ نہیں

٭٭٭

خیر و شر کے متعلق جو کچھ دنیا کہتی ہے، اگر وہ صحیح ہےتو پھر میری ساری زندگی جرائم کا ایک سلسلہ ہے

٭٭٭

کون جانتا ہے کہ اس نے شراب صرف اس لئے پی ہو کہ نشہ سے کہیں زیادہ بری چیزوں سے بچ سکے

٭٭٭

ایک لنگڑے کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ اپنی لاٹھی دشمن کے سر پر نہ دے مارے

٭٭٭

نیک کو ن ہے؟ صرف وہ جو اپنی ذات کو ان لوگوں سے علیحدہ نہ کرے جنہیں دنیا برا سمجھتی ہے

٭٭٭

جرم…….. ضرورت ہے یا مرضی

٭٭٭

مقتول کے لئے یہی اعزاز ہے کہ وہ قاتل نہیں

٭٭٭

تنہائی ایک آندھی ہے جو شجر حیات کی تمام سوکھی شاخوں کو جھاڑ دیتی ہے مگر جڑوں کو زندہ تر کر دیتی ہے

٭٭٭

حاسدوں کی خاموشی بھی ہنگامہ خیز ہوتی ہے

٭٭٭

تم ایک نہیں دو ہو…. ایک اندھیرے میں بیدار اور دوسرا اجالے میں غافل

٭٭٭

کچھوے راستوں کو خرگوشوں سے زیادہ سمجھتے ہیں٭٭٭

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ32 لاکھ سے زائد ہو گئی

ایف آئی اے کے مطابق تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں نے تیل کی جعلی قلت پیدا کی۔

اسلم اقبال نے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صفائی کے لئے لوگوں کی جیبوں کی صفائی کی گئی

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنی کک لگانے اور ایکسرسائز کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے ساتھی اداکاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسندکیا جا رہا ہے۔

نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم اپنی پہلی اسائنمنٹ کے طور پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ناموں کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے

بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی طویل عرصے بعد رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

اب مولانا کا مسئلہ سمجھ آرہا ہے، وہ دونوں بڑے چوروں کو بچانا چاہتا ہے، رکن اسمبلی پی ٹی آئی

ایر لائن ذرائع کے مطابق چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر تین ہفتوں کی عارضی پابندی عائد کی ہے۔

عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ سائنس سے بھی مدد لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر کریں گے

حادثے میں جاں بحق بچوں کے بدقسمت ماں باپ پرائیویٹ ملازمت پر گئے ہوئے تھے ، واقعے کی اطلاع ملی تو فرط غم سے بے ہوش ہو گئے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے

مریم بی بی کی جماعت کا وتیرہ ہے پڑھے سمجھے بغیر مٹھائی کھاتے، پھر پچھتاتے ہیں، پارلیمانی سیکریٹری ریلویز

بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔ میڈیا کے مطابق جمعرات کو پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ 26 سالہ خاتون اور اس کا شوہر ٹرین کے گیٹ پر کھڑے تھے کہ شوہر نے اپنی بیوی کو دھکا دے دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے جبکہ اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے

وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم اوروزرائے صحت کا اجلاس کل طلب کر لیاگیا ۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *