پانچ واقعات۔۔۔کس موضوع پر لکھوں؟

پہلا واقعہ۔3جنوری کی صبح بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے گیارہ مزدور اپنے جھونپڑی نما مکان میں سو رہے تھے کہ اچانک کچھ مسلح افراد نے اُن پر دھاوا بول دیا۔ بندوق کی نوک پر اِن بد حال مزدوروں کے ہاتھ پیر باندھے گئے ، انہیں گولیاں ماری گئیں اور پھر اُنہیں کسی جانور کی طرح ذبح کر کے اِس عمل کی ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر چڑھا دی گئی ۔ قتل ہونے والے مظلوموں کا تعلق شیعہ ہزارہ برادر ی سے تھا جبکہ قتل کی ذمہ دار ی داعش نے قبول کی ۔ دوسرا واقعہ۔چند ہفتوں سے ٹی وی چینلز پر ایک اشتہار نشر کیا جا رہا تھا جس میں ایک پاکستانی مرد اداکار کسی قوت بخش وٹامن کی تشہیر کرتا ہوا کہتا تھا کہ یہ صرف مردوں کے لیے ہے ۔ سنا ہے کہ اب سے چند گھنٹے پہلے پیمرا نے اِس بیہودہ اور فحش اشتہار کے نشر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔تیسرا واقعہ۔ 30دسمبرکو خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں انتہا پسندوں کے ایک ہجوم نے ہندوؤں کی ایک مقدس ہستی کی سمادھی اور اس میں واقع مندر کو تباہ کرکے آگ لگادی اور اُسی جگہ پر واقع ہندو برادری کے ایک زیر تعمیر مکان کو بھی مسمار کردیا۔چیف جسٹس جناب گلزار احمد نے فوری طور پرواقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے مندر کی از سر نو تعمیر کا حکم دیاہے ۔کئی سال بعد تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہے جب از خود نوٹس کے اختیار کا درست استعمال کیا گیا ہے۔چوتھا واقعہ۔ 2جنوری کو اسلام آباد میںاکیس سالہ نوجوان اسامہ ستی کو پولیس نے ناکے پر روکنے کی کوشش کی اور گاڑ ی نہ روکنے پر چاروں طرف سے گولیوں کی بوچھاڑ کرکے موقع پر اُس نوجوان کو ہلاک کر دیا۔نوجوان کی جتنی عمر تھی اتنی ہی اسے گولیاں ماری گئیں ۔ پانچواں واقعہ ۔22دسمبر کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کریمہ بلوچ ٹورنٹو میں اچانک مردہ حالت میں پائی گئیں۔مس بلوچ پانچ برس سے کنیڈا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہی تھیں۔ اُن کی موت کی خبر کے چند ہی گھنٹوں بعد ٹورنٹو پولیس نے بیا ن دیا کہ اِس واقعے میں کسی قسم کے جرم کے شواہد نہیں ملے ۔

یہ پانچ مختلف واقعات ہیں ، اِن کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ،اسی لیے یہ واقعات لکھتے ہوئے میں نے کسی ترتیب کا خیال نہیں رکھا۔ بطور لکھار ی یہ میری ’صوابدید ‘ہے کہ میں کس واقعے کو موضوع بناؤں اور کس زاویے سے اُس پرلکھوں۔لیکن جب بھی کوئی لکھاری اپنے صوابدیدی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے موضوع کا انتخاب کرتا ہے توساتھ ہی وہ قاری پر اپنی ترجیحات ، نظریات اور انداز فکر بھی واضح کردیتا ہے۔پہلے واقعے سے شروع کرتے ہیں ۔ شاید ہی کوئی کالم نگار ہو جس نے اِس موضوع پر ماتم نہ کیا ہو، لیکن محض نوحہ لکھنا کافی نہیں ، یہ زاویہ دکھانا بھی ضروری ہے کہ یہ داعش ہمارےملک میں کہاں سے آئی ،اِس کی ہمدرد اور ہم خیا ل تنظیمیں کون سی ہیں ، یہ کون لوگ ہیں جو مذہب کے نام پر سفاکی سے قتل کو جائز سمجھتے ہیں اورکیوں ہمارے وہ دوست جنہیں ذرا سی بھی آزاد خیالی برداشت نہیں ، اِس مذہبی جنونیت پر منہ میں گھنگنیاں ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں اور اگر بولتے بھی ہیں تو یوں کہ داعش جیسی کسی تنظیم کی دل آزاری نہ ہو۔کسی موضوع پر محض لکھنے سے حق ادا نہیں ہو جاتا بلکہ دیکھا یہ جاتا ہے کہ لکھنے والے نے کیا لکھا ہے ۔میرے پاس بھی یہ اختیار موجودہے کہ جس اشتہار پر پیمرا نے پابندی لگائی اُس پر لکھوں اور کہوں کہ یہ پابندی ٹھیک لگی ہے مگر پھر سوچا کہ کیا میری ترجیح یہ اشتہار ہے یاکرک میں تباہ کیا گیا مندر!کیا اِس موضوع پر لکھنے کا ٹھیکہ صرف وجاہت مسعود کا ہے ؟ مذہبی رجحان رکھنے والے ہمارے دوست ایسے موضوعات پر اُسی طرح پھنکارتے ہوئے کالم کیوں نہیں لکھتے جیسے عورت مارچ کے پلے کارڈ پر درج نعروں کے خلاف لکھتے ہیں ؟

چوتھے واقعے پر بھی میڈیا میں بہت کچھ لکھا اور کہا گیاہے۔یہ موضوع ایسا ہے جس پر مرد حُر بننا قدرے آسان ہے کیونکہ مجرمان پولیس اہلکار ہیں ۔اِس واقعے کی تفصیلات پڑھیں تو روح کانپ جاتی ہے کہ کیسے سفاک پولیس والوںنے گولیوں کی بوچھاڑ کرکے اُس نوجوان کو چھلنی کر دیا۔ لیکن جس معاشرے میں سی سی پی او کی ذہنی پستی قابل رحم ہو وہاں گریڈ سات کے نیم خواندہ کانسٹیبل کے ہاتھ میں خود کار اسلحہ اسی قسم کے بہیمانہ قتل کے کام ہی آئے گا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایسے حالات میں بھی ریاست سے محبت غیر مشروط ہوتی ہے ؟ اس سوال کاجواب اسامہ ستی کے والد ، ہزارہ برادری کے پسماندگان اور ہندو ہم وطنوں سے لینا چاہیے،ہم لکھاری اِس بات کا جواب نہیں دیں گے کیونکہ ہمارے پاس لکھنے کیلئے اور بہت سے’’اہم موضوعات‘‘ ‘ہیں۔

پانچواں واقعہ ۔جس روز کریمہ بلوچ کی ’پراسرا ‘ موت کی خبر آئی ، ٹویٹر پر اُس کا ٹرینڈ چل گیااور بہت سے بائیں بازو کے لکھاریوں نے مس بلوچ کی موت کو قتل قرار دیا ۔میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کس بنیاد پر انہوں نے یہ رائے قائم کی ! ٹورنٹو پولیس نے دو ٹوک الفاظ میں ایسے کسی امکان کو رد کر دیا تھامگر ہمارے یہ دانشور دوست مسلسل یہ تاثر دیتے رہے کہ مس بلوچ کو اُن کے خیالا ت کی پاداش میں یقیناً قتل ہی کیاگیا ہوگا۔انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ ہم جمال خشوگی قتل کے بعد کے عہد میں ہیں ، یہ ممکن نہیں کہ کینیڈا جیسے ملک میں جلا وطنی کی زندگی گزرتی ہوئی کسی عورت کو قتل کردیاجائے اور ٹورنٹو پولیس اُس کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کرے۔ عرض صرف اتنی ہے کہ جس طرح مذہبی رجحان رکھنے والوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی اور جنونیت کی دوسرے لکھاریوں سے بڑھ کر مذمت کیا کریں اُسی طرح بائیں بازو کے آزاد خیال دانشورو ں پر بھی اتنی ہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے نظریات کے ہاتھو ں یرغمال بننے کی بجا ئے حقائق کو پرکھا کریں اور درست بات کہنے سے نہ ہچکچایا کریں چاہے وہ بات اُن کے نظریات سے میل نہ کھاتی ہو۔کبھی کبھی بزم مے سے تشنہ کام آنے میں بھی کوئی حرج نہیں !

انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، عوام افواہوں پرکان نہ دھریں۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہر اور گردونواح کے25 فیڈرز تک بجلی پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

تربیلا پاور پلانٹ کے 3 یونٹس چلا دیے گئے، چھ سے سات سو میگاواٹ بجلی بحال ہو سکے گی۔

سوشل میڈیا کے ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میری ابھی ابھی ان سے بات ہوئی ہے

لاہور میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ وہ فالٹ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ محاصرے کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق 50 سالہ شخص یونس شاہی قلعے کی دیوار پر کھڑا ہو کر موبائل فون سے شہر کے نظارے کی سیلفی بنا رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے نیچے جا گرا۔

کراچی چیمبرز آف کامرس کے مطابق پاکستان ریلوے نے عدالتی حکم اور قانونی جواز کے بغیر یارڈ کو سیل کردیا، اس اقدام سے گل احمد ملز کے آپریشن متاثر ہوں گے، اور ہزاروں ورکرز کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوحا کے لیے ان کی پہلی پرواز جدہ و قطر سے 11 جنوری کو روانہ ہوگی

ہزارہ یونی ورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈریس کوڈ کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات اکیڈمک کونسل نے منظورکرلی ہیں، جس کے تحت طالبات عبایا ،اسکارف ،شلوار قمیض پہنیں گی ۔

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد استعفے سینیٹ انتخابات کے دے گا۔

ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کے لیے حکومت اور آئی پی پیز مذاکرات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن اسکندر خان نے کہا ہے کہ 12 شوگر ملز آکر 80 ملوں سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتیں۔

جیو نیوز کو قونصل جنرل توتوک پریانامتو کے انتقال کی تصدیق انڈونیشی سفارتخانے نے کردی ہے

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے جیکولین فرنینڈس نے لکھا کہ ’اس تصویر میں اداکارہ جو ممکنہ طور پر پانچ سال کی ہیں، مسکرا رہی ہیں


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *